تلنگانہ میں بے مثال فلاحی اسکیموں پر عمل آوری

   

کریم نگر میںکلیانہ لکشمی و شادی مبارک چیکس کی تقسیم ، ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر 27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی بی سی بہبود اور سیول سپلائیز کے وزیر گنگولا کملاکر نے کہا کہ دنیا کی بے مثال اسکیم ، کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک جیسی اسکیموں کو ریاست تلنگانہ میں نافذ کرنے کا سہرا کے سی آر کو جاتا ہے۔ اتوار کو کلکٹریٹ میں گنگولا کملاکر نے یہ بات کہی ۔ وزیر موصوف اتوار کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کریم نگر حلقہ کے حویلی کوتھا پلی، کریم نگر شہری اور دیہی منڈلوں کے استفادہ کنندگان میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے پہلے غریب لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے قرض لیا کرتے تھے اور اس قرض کو واپس کرنے میں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس دنیا کے عظیم ممالک جیسے امریکہ، چین، روس جیسی دنیا کے عظیم ممالک کے برعکس ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں ریاست تلنگانہ میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک جیسے بہترین اسکیم کے ذریعہ ریاست کے چیف منسٹر کے سی آر غریب گھر کی لڑکیوں کیلئے محسن باپ بن کر لڑکی کی شادی کے لیے 1,00,116/- ایک لاکھ ایک سو سولہ روپے کا تحفہ دے رہے ہیں۔ ماضی میں بجلی کب آئے گی اور کب جائے گی کی صورتحال تھی لیکن آج 24 گھنٹے بجلی ہے اور پینے کے لیے پانی وافر ہے۔ کے سی آر خواتین کی فلاح و بہبود، غریبوں، بوڑھوں اور بیواؤں کیلئے آسرا معاون پنشن جیسے اسکیموں سے ، کے سی آر تلنگانہ کیلئے بہت سی اسکیموں پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر موصوف نے درخواست کی کہ کے سی آر کو تلنگانہ کے لیے مضبوط بنایا جائے اور ان پر احسان کیا جائے ۔ اس موقع پر حویلی کوتھاپلی منڈل کے 43 مستفیدین کو (43,04,988) روپے، کریم نگر اربن کے( 86) مستفیدین کو (86,09,976) روپے اور کریم نگر دیہی منڈل کے (27 )مستفیدین کو 27,03,132 روپے مالیت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ وزیر نے مستحقین میں کْل 1 کروڑ 56 لاکھ 18 ہزار 096 روپے مالیت کے چیکس مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرپرسن کنوملا وجئے، سٹی میئر وائی سنیل راؤ، کریم نگر آر ڈی او آنند کمار، ایم پی پی ٹیپرتی لکشمیا، مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین ریڈڈ وینی مادھو، زیڈ پی ٹی سی پٹلا روی، کوآپشن ممبر صابر پاشا، کارپوریٹرس گگیلا جے شری، والا رمنا راؤ، سودھاکر، کارپوریٹرس۔ ، سرپنچ ایم پی ٹی سی اور دیگر نے شرکت کی۔