تلنگانہ میں جے ای ای مینس انٹرنس امتحان منعقد کیا گیا

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں جے ای ای مینس انٹرنس امتحان منعقد کیا گیا جس کے لئے 27مراکز بنائے گئے ہیں۔ 76ہزار 319طلبہ نے اس امتحان کے لئے اپنا اندراج کروایاتھا۔کوویڈ کے پیش نظر امتحان کے مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل ہی طلبہ کو آنے کی ہدایت دی گئی تھی۔8بجے صبح ہی گیٹ بند کردی گئی۔گیٹ کے قریب ہی سینی ٹائزر ان طلبہ کو فراہم کیاگیا تھا۔تمام کی تھرمل اسکریننگ کو یقینی بنایا گیا ۔ کھانسی، سردی اور بخار سے متاثر امیدواوں کیلئے علحدہ بیٹھنے کا انتظام کیاگیا۔کورونا وبا کے پیش نظر گذشتہ 6ماہ میں دو مرتبہ اس امتحان کو ملتوی کیاگیا تھا۔امتحان سے پہلے تمام نشستوں کو جراثیم سے پاک کیاگیا۔تمام نشستوں، کمپیوٹرس، کی بورڈس کو بھی جراثیم سے پاک بنایاگیا۔امیدواروں نے ماسک پہن کر امتحان تحریر کیا۔جے ای ای مینس امتحان اپریل میں ہونے والا تھا تاہم جولائی تک اس کو ملتوی کیاگیا تھا۔سپریم کورٹ نے کئی عرضیوں کی سماعت کے بعد اس کو ملتوی کیا تھا تاہم اب عدالت عظمی کی ہدایت پر یہ امتحان آج منعقد کیا گیا ہے ۔