حیدرآباد26نومبر (یو این آئی) تلنگانہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا کہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے سردی کا اثر زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت درجہ حرارت 13 سے 14 ڈگری تک ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ آنے والے دنوں میں دن کے وقت اقل ترین درجہ حرارت 20 تا 23 ڈگری رہے گا اور سرد ہواؤں کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔