حیدرآباد /29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) جینکو ٹرانسکو کے سی ایم ڈی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 7:30 بجے تلنگانہ کے ڈسکام میں برقی کا استعمال ریکارڈ سطح پر پہونچ گیا تھا ۔ جاریہ سال اس سیزن میں 15,573 میگا واٹ برقی کا استعمال ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال اسی سیزن میں سب سے زیادہ 14,816 میگا واٹ برقی استعمال ہوئی تھی۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت 5.11 فیصد زیادہ برقی استعمال ہوئی۔ گذشتہ سال مارچ میں 15,623 میگا واٹس استعمال ہونے کا ریکارڈ درج ہے۔ سب سے زیادہ 14 مارچ کو 308.54 ملین یونٹس برقی استعمال ہوئی تھی ۔ اگسٹ سے تاحال 266.14 ملین یونٹس برقی سربراہ کی گئی ہے۔ گذشتہ سال اگسٹ تک 250.25 ملین برقی سربراہ کی گئی تھی ۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال 6.35 فیصد زیادہ برقی استعمال ہوئی ہے۔ خریف سیزن میں سب سے زیادہ ستمبر؍ اکٹوبر میں 17 ہزار میگا واٹس برقی کی ڈیمانڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکام زرعی اور دیگر اغراض کیلئے ضرورت کے مطابق برقی سربراہ کرنے پوری طرح تیار ہے۔2