حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاست میں بجلی کی کھپت گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سردی کے دوران بھی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ۔ بجلی کی کھپت 250 ملین یونٹ سے اوپر رکھا گیا ۔ ریاست میں بجلی کی کھپت 257.569 ملین یونٹ رہی اور سب سے زیادہ مانگ 13,976 میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں ریاست میں بجلی کی کھپت 250 میگا یونٹ سے زیادہ رہی جب کہ پچھلے سال اس مدت کے دوران یہ تقریبا 217 میگا یونٹ تھی ۔ 20 دسمبر کو بجلی کی کھپت 257.977 میگا یونٹ تھی ۔ 21 دسمبر کو 257.63 میگا یونٹ تھی ۔ اسی طرح 22 دسمبر کو 249.144 میگا یونٹ اور 23 دسمبر کو 256.847 میگا یونٹ تھی ۔ 24 دسمبر کو بجلی کی کھپت 257.5 میگا یونٹ تھی ۔ تلنگانہ میں سردی کے موسم میں بھی بجلی کی مانگ میں اضافہ حیران کرنے والی بات ہے ۔ اگر اس طرح چلتا رہا تو گرما میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مارچ اپریل میں طلب میں مزید اضافہ کے امکانات کے ساتھ حکومت نے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔ ش