تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی

   

گچی باولی میں تھرمو فیشرس انڈیا انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح ، کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ سال 2030 تک لائف سائنس کے شعبہ میں 100 بلین ڈالرس کے حصول کا نشانہ مختص کرتے ہوئے کام کرنے کا دعویٰ کیا ۔ حیدرآباد کے گچی باولی میں تھرمو فیشرس انڈیا انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ لائف سائنس میں ڈاٹا سائنس کا ملاپ ہوگا ۔ تھرمو فیشرس ریسرچ ۔ ترقی سنٹر کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا ۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ 15 ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری سے یہ سنٹر قائم ہورہا ہے ۔ جس میں 450 ماہرین انجینئرس خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تھرمو فیشرس نئی پیداوار ۔ ریسرچ کا مرکز بنے گا ۔ اس ادارہ نے ریسرچ کے لیے سالانہ 1.4 بلین ڈالرس خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس ادارے کی جانب سے پیداوار ۔ اراضی اور پانی کے وسائل پر ریسرچ کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ ماہ ہی امریکہ کے دورے کے موقع پر بوسٹن میں تھرمو فیشرس کے نمائندوں سے وہ ملاقات کرچکے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریسرچ کے معاملے میں تلنگانہ سارے ایشیا میں کلیدی رول ادا کررہا ہے ۔ ہنر مندی اور کارکردگی کے معاملے میں حیدرآباد کا ایک خاص مقام ہے ۔ شہر میں پہلے سے ہی متعدد تحقیقی مراکز مثلاً آئی ڈی پی ایل ، اکریساٹ ، سی ایس آئی آر عالمی صلاحیت کے مراکز ہیں ۔۔ ن