حیدرآباد26 جنوری (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کا امکان ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں خشک موسم رہنے کا امکان ہے ۔