تلنگانہ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا عمل روک دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے خالی جائیدادوں پر تقررات کا سارا عمل روک دیاہے اس تعلق سے جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔ کئی سینئر عہدیدار ریٹائرڈ ہونے والے ہیں ۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران کوئی نئے تقررات نہیں کئے گئے ۔ حکومت آبپاشی ، پنچایت راج ، بلدی نظم و نسق اور صحت جیسے اہم محکمہ جات میں ریٹائرڈ عہدیداروں کی خدمات حاصل کرکے کام چلا رہی ہے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک معمول کی زندگی بحال نہیں ہوگی اس سال کسی محکمہ میں بھی کوئی نئے تقررات نہیں ہوں گے ۔اس طرح ریاست میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کی توقعات پر پانی پھر گیا ہے ۔