تین مرحلو ں میں تربیت و تیاری ، 25جون سے گھر گھر سروے کا آغاز، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
3.38کروڑ ووٹرس کے ڈیٹا کی ہوگی تصدیق، 31جولائی مسودہ فہرست اور یکم اکٹوبر کو جاری ہوگی قطعی فہرست
حیدرآباد : 15جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) کیلئے سنٹرل الیکشن کمیشن نے حتمی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ اس کے تحت پیر 15جون سے ہی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے زمینی سطح پر انتظامات اور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ریاست بھر میں موجود 3کروڑ 38 لاکھ سے زائد ووٹرس کے ڈیٹا کی تصدیق اور فہرستوں کو درست کرنے کیلئے 15جون سے 24 جون تک تین مرحلوں میں مختلف پروگرام چلائے جائیں گے جس کے بعد 25جون سے باضابطہ فیلڈ سروے شروع ہوگا ۔ پہلا مرحلہ منصوبہ بندی اس مرحلے میں فیلڈ لیول پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (DEOS) کی نگرانی میں پورا پلان تیار کیا جائے گا ۔ سروے کیسے کرنا ہے ، کس آفیسر کی کیا ذمہ داری ہوگی اور بی ایل اوز (BLOs) و سوپر وائیمرس کے درمیان کام کی تقسیم کس طرح ہوگی ۔ دوسرا مرحلہ تربیت اس مرحلہ میں EROs اور DEOs کے علاوہ 3,59,867 AEROs بی ایل اور سوپر وائزرس اور 35,985 BOLs کو خصوصی تربیت دی جائے گی ، انہیں سکھایا جائیگا کہ فیلڈ پر کتنی بار گھر گھر جانا ہے ۔ فارم ۔6 ( نیا نام درج کروانا ) ، فارم 7 ( نام کٹوانا) اور فارم ۔8 ( درستگی) کیسے وصول کرنے ہیں اور ووٹرس کو نوٹس دینے پر کونسی شناختی دستاویزات طلب کرنی ہے ۔ تیسرا مرحلہ دستاویزات کی تیاری ریاست کے تمام 3,38,29,018 ووٹرس کیلئے کتنی دستاویزات میں ووٹر شناختی نمبر (EPIC) پرانی تصویر QR کوڈ اور ووٹر سے متعلق دیگر تمام ضروری تفصیلات شامل ہوں گی ۔ تیاریوں کے ان تینوں مرحلے مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن کا اصل فیلڈ آپریشن شروع ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کے طئے شدہ شیڈول کے اہم معلومات کچھ اس طرح ہیں ۔ 25 جون سے 24 جولائی گھر گھر سروے تربیت یافت BLOs ایک ماہ تک ریاست کے ہر گھر کا دورہ کریں گی اور ووٹر ڈیٹا کی تصدیق کریں گے ۔ 31جولائی کو سروے کی بنیاد پر تیار کردہ مسو دہ ووٹر لسٹ ( ڈرافٹ لسٹ ) عوام کیلئے آویزاں کردی جائے گی ۔ 31 جولائی سے 30 اگست تک ایک ماہ کے دوران عوام اپنے ناموں پر اعتراضات یا شکایات درج کرواسکیں گے ۔ اس دوران مشکول ووٹرس کو نوٹس جاری کر کے ان کے شناختی کارڈس کی تصدیق کی جائے گی ۔ تمام شکایات اور تصفیوں کے بعد یکم اکٹوبر کو تلنگانہ کے رائے دہندوں کی حتمی اور مستند فہرست جاری کردی جائے گی ۔ چیف الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے تمام ضلعی کلکٹرس اور انتخابی عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پروگرام کو انتہائی شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کریاں تاکہ ووٹر لسٹوں میں موجود تمام تر خامیوں کو دور کیا جاسکے ۔ 2