تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے 80 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں فراہم کی

   

اندرا بھون میں ٹی پی سی سی لیگل سیل کے اجلاس سے مہیش کمار گوڑ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے پیشے وکالت کو انتہائی باوقار اور چیلجنگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کانگریس حکومت وکلاء کی بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ اندرا بھون میں منعقدہ ٹی پی سی سی لیگل سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار صدر نشین لیگل سیل اشوک گوڑ نے صدارت کی اجلاس میں اے آئی سی سی انچارج سکریٹری سچن ساونت ، مدھوگوڑ یشکی ، ریاستی وزیر پونم پربھاکر ، گریجویٹ ، ایم ایل سی امیدوار سمارام موہن ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ مہیش کمار گوڑ نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ حکومت نے ملک بھر میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا ہے جس کی نظیر ملک کے کسی بھی دوسری ریاست میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جونیر وکلاء کے Stipeud بڑھانے اور ان دیگر فلاحی امور کو حل کرنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔ وکلاء کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے نومبر میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں انقلابی فیصلوں کی منظوری دی جائے گی ۔ مہیش کمار گوڑ نے بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت کو دستوری اداروں کی تذلیل پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت سی بی آئی اور ای ڈی جیسی خود مختار تحقیقاتی ایجنسیوں کو سیاسی انتقام کے لیے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی ۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو بھی سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ریاست کی ترقی کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے ۔ تاحال 80 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ مہیش کمار گوڑ نے پارٹی کے قائدین و کارکنوں اورلیگل سیل کے اراکین پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر آنے والے گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس امیدوار سمارام موہن ریڈی اور سروتم ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔۔ 2/a/b