تلنگانہ میں کل سے بعض مقامات پر بارش کی پیش قیاسی

   


حیدرآباد۔ 12اپریل (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں جمعرات سے ہفتہ تک بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ بعض مقامات پر اسی دوران ہلکی تا طوفانی ہوائیں 30 تا 40 کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔اعظم ترین درجہ حرارت 41.3ڈگری سلسیس عادل آباد میں درج کیاگیا۔