تلنگانہ میں کورونا اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2159 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے منگل اور چہارشنبہ کی تفصیلات پر مشتمل جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق ریاست میں 2108 افراد گزشتہ دو دن میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرچکی ہے ۔ 9 تازہ اموات کے بعد تلنگانہ میں ابھی تک 1005 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔ جملہ کیسس کی تعداد 1,65,003 ہے۔ ایکٹیو کیسس 30,443 ہیں ، ان میں سے 23,674 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 53,094 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 1032 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ریاست میں ابھی تک 23,29,316کورونا ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 318 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ رنگا ریڈی 176 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 60 ، جگتیال 45 ، جنگاؤں 35 ، کاما ریڈی 49 ، کریم نگر 127 ، کھمم 77 ، محبوب آباد 84 ، منچریال 33 ، میدک 34 ، ملکاجگیری 121 ، ناگر کرنول 27 ، نلگنڈہ 141 ، نرمل 29 ، نظام آباد 84 ، پدا پلی 47 ، سرسلہ 53 ، سنگا ریڈی 64 ، سدی پیٹ 132 ، سوریا پیٹ 66 ، ورنگل رورل 39 ، ورنگل اربن 98 اور بھونگیر میں 46 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔