تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں کمی، 1021 نئے کیس

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے 1021 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 6 اموات واقع ہوئی۔ 2214 افراد صحتمند ہوئے ۔ اس طرح مریضوں سے زیادہ صحتمند افراد کی تعداد حوصلہ افزاء ہے۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسوں کی تعداد 213084 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1228 تک پہنچ گئیں۔ ایکٹیو کیس 24514 ہیں جن میں سے 20036 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 30210 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 628 کا نتیجہ باقی ہے۔ تعطیلات میں کورونا ٹسٹوں میں کمی کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد میں 228 نئے کیسس درج کئے گئے ۔ جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 30 ، جگتیال 31 ، کریم نگر 67 ، محبوب آباد 29 ، محبوب نگر 26 ، ملکاجگیری 84 ، ناگر کرنول 23 ، نلگنڈہ 46 ، نظام آباد 26 ، پدا پلی 23 ، رنگا ریڈی 68 ، سنگا ریڈی 44 ، سدی پیٹ 41 ، ونپرتی 24 اور ورنگل اربن میں 27 نئے کیسس درج کئے گئے ۔