تلنگانہ میں کورونا کے 146 نئے کیسیس ، 2 اموات

   


حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 146 نئے کیسیس درج کئے گئے جبکہ 177 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس مدت کے دوران کورونا سے 2 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسیس 296574 ہیں جبکہ 293210 مریض صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1616 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس 1748 ہیں جن میں سے 749 ہوم آئسولیشن کے تحت زیرعلاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 26274 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 656 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 29 نئے کیسیس درج کئے گئے جبکہ رنگاریڈی میں 11 کیسیس درج ہوئے ہیں۔ جنگاؤں، گدوال، نارائن پیٹ، ونپرتی میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔ باقی اضلاع میں کیسیس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔