تلنگانہ میں کورونا کے 165 نئے کیس ، 149 صحتیاب

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 165 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ 149 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق تلنگانہ میں پازیٹیو کیسیس 297278 ہوچکے ہیں جبکہ 293940 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1623 ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا سے ری کوری شرح 98.87 فیصد درج کی گئی جبکہ قومی شرح 97.3 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسیس 1715 درج کئے گئے جن میں سے 681 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 23761 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 440 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 35 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ کریم نگر 13 ، ملکاجگری 19 اور رنگا ریڈی میں 13 کیسیس درج ہوئے ۔ ونپرتی ، نارائن پیٹ ، ملگ ، آصف آباد ، کاما ریڈی اور گدوال میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔