تلنگانہ میں کورونا کے 2707 نئے کیس ‘ دو اموات

   

حیدرآباد13جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20ہزار کو تجاوز کرچکی ہے اور اس میں 75 فیصد مریض مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد میں موجود ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اچھال ریکارڈ کیا گیا اور گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں 2707 نئے مریضوں کی توثیق ہوئی ہے اور 2اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری بلیٹن کے مطابق تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی شرح 3.2 فیصد ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 1328نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے معائنوں میں 10 ہزار26 کی رپورٹ موصول ہونا باقی ہے۔ریاست بھر میں مجموعی اعتبار سے 20ہزار462 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور ان میں 16ہزار مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔شہر میں 1328 مریضوں کی نشاندہی کے بعد دوسرے نمبر پر میڑچل ۔ملکا جگری ہے جہاں 248 نئے مریضوں کی توثیق ہوئی ہے اور ضلع رنگاریڈی میں 202 کورونا وائرس کے نئے مریض پائے گئے ہیں۔م