تلنگانہ میں کورونا کے 2892 نئے کیسس، 10 اموات

   

حیدرآباد :تلنگانہ میں کورونا کیسس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2892 نئے کیسس منظر عام پر آئے اور 10 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق 2240 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا کیسس کی جملہ تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 589 ہوچکی ہے جبکہ 97402 افراد صحت یاب ہوئے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 846 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 32341 ہیں۔ ان میں 25271 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59421 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2255 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد 477 کیسس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ رنگا ریڈی 234 کیسس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اضلاع میں بھی کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ کتہ گوڑم 81 ، جگتیال 102 ، جنگاؤں 43 ، کاما ریڈی 64 ،کریم نگر 152 ، کھمم 128 ، محبوب نگر 53 ، محبوب آباد 61 ، منچریال 83 ، ملکاجگیری 192 ، ناگرکرنول 45 ، نلگنڈہ 174 ، نرمل 31 ، نظام آباد 110 ، پدا پلی 85 ، سرسلہ 39 ، سنگا ریڈی 71 ، سدی پیٹ 108 ، سوریا پیٹ 108 ، ونپرتی 51 ، ورنگل اربن 116 اور بھونگیر 60 نئے کیسس درج کئے گئے۔