تلنگانہ میں کورونا کے 494 کیس حیدرآباد میں 315 مریض

   

حیدرآباد۔23جون(سیاست نیوز ) تلنگانہ میں جمعرات کو کورونا کے 494 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 315 کا تعلق گریٹر حیدرآباد سے ہے ۔ 102 مریض رنگا ریڈی ضلع سے اور 31 کا تعلق میڑچل ۔ ملکاجگری سے بتایا گیا ہے ۔ ریاست بھر میں کورونا سے کوئی فوت نہیں ہوا اور اب بھی جملہ اموات کی تعداد 4,111 ہی ہے ۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں کی تعداد 3,048 ہوگئی ہے ۔ جملہ 126 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جملہ 28,865 کورونا معائنے کئے گئے ہیں جن میں 517 کے نتائج کا انتظار ہے ۔ ریاست میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 99.10 فیصدہے ۔