حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 635 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 573 افراد صحت یاب ہوئے۔ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد 282982 ہوچکی ہے جبکہ 274833 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ 1522 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس 6627 ہے جبکہ ہوم آئسولیشن کے تحت 4467 افراد زیر علاج ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 45609 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 766 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 97.12 ہوچکی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا کے کیسس میں معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 115 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 25 ، جگتیال 19 ، جنگاؤں 11 ، کریم نگر 30 ، کھمم 35 ، محبوب نگر 12 ، منچریال 18 ، ملکاجگیری 49 ، ملگ 12 ، نلگنڈہ 25 ، نظام آباد 11 ، پدا پلی 15 ، رنگا ریڈی 57 ، سنگا ریڈی 17 ، سدی پیٹ 17 ، سوریا پیٹ 19 ، وقار آباد 12 ، ورنگل رورل 12 ، ورنگل اربن 39 اور بھونگیر میں 12 کیسس منظر عام پر آئے ۔