تلنگانہ میں کورونا کے 983 پازیٹیو کیس ‘ 4 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آج اتوار کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 983 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح ریاست میںاب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,419 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ آج چار اموات کی بھی اطلاع ہے جس کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 247 ہوگئی ہے ۔ آج ایک دن میں جملہ 244 مریضوں کو علاج و صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جس سے اب تک ڈسچارج مریضوں کی تعداد 5,172 ہوگئی ہے ۔ مزید 9000 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ آج جو نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں جی ایچ ایم سی حدود سے 816 کیس ہیں جبکہ رنگا ریڈی سے 47 منچریال سے 33 میڑچل سے 29 اور ورنگل اربن سے 12 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کتہ گوڑم سے پانچ ‘ نلگنڈہ ‘ سدی پیٹ ‘کریمنگر اور کھمم سے تین تین ‘ عادل آباد و گدوال سے دو دو اور سنگاریڈی ‘ محبوب نگر ‘ جنگاوں ‘ میدک ‘ سوریہ پیٹ ‘ اور نظام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ ورنگل اربن سے 19 کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔