تلنگانہ میں کوویکسین کا استعمال شروع نہیں ہوا

   


حیدرآباد۔ تلنگانہ میں ابھی تک کوویکسین کا استعمال شروع نہیں ہوا ہے ۔ یہ ویکسین حیدرآباد ہی کے ادارے بھارت بائیو ٹیک نے تیار کی ہے ۔ ابھی تک مرکزی حکومت نے صرف طبی تجربات میں اس کے استعمال کی اجازت دی ہے کیونکہ اس ویکسین کے تیسرے مرحلہ کے تجربات کی تکمیل نہیں ہوسکی ہے ۔ تلنگانہ میں جاری کورونا ٹیکہ اندازی مہم میں حکومت کی جانب سے صرف کووی شیلڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب تک ریاست میں 70 ہزار ہیلت ورکرس کو یہ ٹیکہ دیا گیا ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ درکار تعداد میں دستیابی کے بعد ہی کوویکسین کا استعمال شروع کیا جائیگا ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے جو طریقہ کار تجویز کیا ہے اس کی وجہ سے اس ویکسین کے آغاز میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے چند دن قبل مرکزی وزیر صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میںک ہا تھا کہ موجودہ طریقہ کار کے مطابق کو ویکسین کا استعمال مشکل ہے ۔