تلنگانہ میں 2166 کورونا کے نئے کیسس،10 اموات

,

   

21 تا50 سال عمر کے70 فیصد سے زائد مریض
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2166 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 10 اموات واقع ہوئی ہیں۔ 2143 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 774 ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 44 ہزار 73 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے اموات بڑھ کر 1052 ہوگئیں۔ ریاست میں 29649 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں22620 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 53690 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1523 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک تلنگانہ میں 25 لاکھ 73 ہزار ٹسٹ کئے گئے۔ 21 تا 50 سال عمر کے تقریباً 70 فیصد افراد کورونا کا شکار ہیں۔ مریضوں میں 61.83 فیصد مرد اور 38.17 فیصد خواتین ہیں۔ گریٹر حیدرآباد 309 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 79 ، جنگاؤں 79، کاماریڈی 50 ، کریم نگر 127 ، کھمم 87 ، محبوب آباد 90 ، منچریال 43 ، میدک 36 ، ملکاجگری 147، ناگر کرنول 46، نلگنڈہ 113، نظام آباد 90 ، پداپلی 50 ، سرسلہ 51، رنگاریڈی 166، سنگاریڈی 44 ، سدی پیٹ 88 ، سوریا پیٹ 64 ، ونپرتی 33، ورنگل ( اربن )95 ، اور بھونگیر میں 48 کیسس منظر عام پر آئے۔