تلنگانہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2072 نئے کیسس، 9 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2072 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 283 ہوچکی ہے۔ جبکہ 1116 اموات ہو ئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسس سے زیادہ تعداد میں مریضکورونا سے صحت یاب ہوئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2259 بتائی گئی ہے۔ ریاست میں 29477 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں سے 23934 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد نئے کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اتوار اور پیر کو 54308 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 790 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے لیکر ابھی تک ریاست میں 29لاکھ 40 ہزار 642 ٹسٹ کئے گئے ۔ گذشتہ دو دنوں میں کورونا ٹسٹوں میں کمی کے بعد مریضوں کی تعداد بھی کم دیکھی گئی تھی۔ ریاست میں 61.28 مرد اور 38.72 خواتین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع میں کورونا کے مریض پائے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 283 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔