تلنگانہ میں1554 نئے پازیٹیو کیسس، 9 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی بیشی کا سلسلہ کا جاری ہے۔ 22جولائی کو1554 نئے کیسس ریکارڈ کئے گئے جبکہ 9 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49,259 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر438 ہوگئی ہے۔21 جولائی کو 1281 افراد اس وباء سے صحت یاب ہوئے تھے۔ ریاست میں مجموعی طور پر پازیٹیو کیسس کی شرح 16 فیصد ہے۔منگل تک 3,08,959 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

سابق ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم
سری ہری کورونا پازیٹیو
حیدرآباد۔تلنگانہ کے سابق نائب وزیراعلی و ٹی آرایس کے سینئر لیڈر کڈیم سری ہری کورونا سے مثبت پائے گئے۔ سمجھاجاتا ہے کہ ان کے گن مین کے بشمول،پی اے ، ڈرائیور اور دیگر پانچ بھی اس وائرس سے مثبت پائے گئے۔