ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس کا غلبہ ۔ دیگر جماعتوں کی نمائندگی ختم
حیدرآباد۔16۔مئی۔(سیاست نیوز) 2024 تک تلنگانہ وآندھرا میں تمام راجیہ سبھا نشستیں برسر اقتدار جماعتوں کے قبضہ میں آجائیں گی۔ تمام 7ارکان راجیہ سبھا کی نشستوں میں آئندہ ماہ انتخابات میں 3 راجیہ سبھا نشستوں پر قبضہ ہوجائیگا اور مابقی 4 نشستوں پر بھی اسی کا قبضہ ہے۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے 2ارکان ارجیہ سبھا کی معیاد مکمل ہورہی ہے اور ایک مستعفی ہوچکے ہیں جن کے انتخابات آئندہ ماہ ہونگے۔ اسی طرح مابقی 4میں 2ارکان کی معیاد اپریل 2024 میں مکمل ہوگی جبکہ مزید 2 کی معیاد 2026میں مکمل ہوگی۔ آندھرا پردیش میں 11 ارکان راجیہ سبھا کی نشستوں میں 3 بی جے پی 1 وائی ایس آر رکن کی معیاد مکمل ہوگی ۔ تمام 4نشستوں پر وائی ایس آر امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے ۔ ان کے انتخاب کے بعد 11 میں 9 ارکان وائی ایس آر کانگریس کے ہونگے اور 2024 میں جن ارکان کی معیاد مکمل ہوگی ان پر بھی جون 2024 سے قبل وائی ایس آر کانگریس کا قبضہ ہوجائے گا۔ تلگو دیشم اور بی جے پی ارکان کی معیاد 2024 اپریل میں مکمل ہوگی اور انتخابات میں ان پر بھی وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی یقینی ہوگی ۔