تلنگانہ ٹرانسکو ملازمین کیلئے یکم جنوری سے گرانی الاونس کا اعلان

   

حیدرآباد۔ 24 ؍ جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ٹرانسکو میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے نئے گرانی الاونس کی فراہمی و عمل آوری سے متعلق صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر پربھاکر راؤ نے احکامات جاری کئے اور ان احکامات کی روشنی میں ٹرانسکو میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو یکم جنوری 2019 سے (4.861) فیصد نیا گرانی الاونس فراہم کر کے عمل آوری کا آغاز کیا جائیگا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرانسکو ملازمین کے ساتھ ساتھ پینشنرس اور فیملی پینشنرس کے لئے بھی نیا گرافی الاونس قابل عمل ہوگا ۔ اس سلسلہ میں مسٹر پربھاکر راؤ نے تمام متعلقہ عہدیداوں سے جاری کردہ احکامات پر عمل آوری کرنے کی ہدایت بھی دیں ۔ اسی دوران ریاست تلنگانہ کے ایس پی ڈی سی ایل میں مخلوعہ جونیر پرسونل آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے منعقد تحریری ٹسٹ میں اہل قرار دیئے جانے والے امیدوار کی میرٹ لسٹ کا اعلان کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ’’جونیر پرسونل آفیسرس (جے پی اوز) کی محکمہ جائیدادوں کے لئے جاریہ ماہ 10 فبروری کو ہی ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایاگیا ہے اور اس میں اہل قرار دیے گئے 9115 امیدواروں کی میرٹ لسٹ روسٹرس کی اساس پر ویب سائیٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔