حیدرآباد /3 جون (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ٹیٹ 2022 کیلئے ہال ٹکٹس 6 جون سے جاری کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ کیلئے درخواستیں داخل کرچکے امیدوار ویب سائیٹ سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ٹیٹ امتحان 12 جون کو 33 اضلاع میں منعقد ہوگا ۔ پیپر 1 اور پیپر 2 ایک ہی دن ہون گے ۔ پیپر 1 کے اوقات صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہونگے ۔ جبکہ پیپر 2 کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے پانچ بجے تک ہونگے ۔