تلنگانہ پوسٹل سرکل کے تحت یوم دستور تقاریب

   

عہدیداروں اور ملازمین نے دستور کا حلف لیا
حیدرآباد۔/26 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پوسٹل سرکل کے زیر اہتمام ڈاک سدن حیدرآباد میں 75 واں یوم دستور منایا گیا۔ ڈاکٹر پی وی ایس ریڈی چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل نے دستور کی تمہید پر برقراری کا عہدیداروں اور اسٹاف کو حلف دلایا۔ سرکل آفس کے علاوہ ریجنل دفاتر، پوسٹل اکاؤنٹ آفس اور سی ای پی ٹی کے عہدیداروں اور ملازمین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کئے گئے جو دستور ہند کی تیاری کمیٹی کے صدرنشین تھے۔ تلنگانہ کے 6268 پوسٹ آفسوں میں 15086 پوسٹل اسٹاف برسر خدمت ہے اور ان تمام نے آن لائن اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے دستور کی تمہید کو پڑھا۔ اس موقع پر دستور کے ماہرین نے بنیادی اصولوں کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ بی اروموگم ڈائرکٹر پوسٹل سرویسس، مسز یو سائی پلوی ڈائرکٹر آف اکاؤنٹس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ شرت کمار اسسٹنٹ ڈائرکٹر پوسٹل سرویسس کے مطابق محکمہ پوسٹل نے بڑے پیمانے پر یوم دستور تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔1