تلنگانہ کابینہ کی 19 فروری کو توسیع

,

   

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں کابینہ کی تشکیل کیلئے بالاآخر وقت مقرر ہوگیا ہے اور جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو ریاستی کابینہ کی توسیع عمل میں آئے گی ۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے آج دوپہر میں ملاقات کی اور کابینہ میں توسیع کے فیصلے سے واقف کروایا ۔ 19 فروری کے دن شودھا پورنما ہونے کے سبب صبح 11.30 بجے کا وقت کابینہ وزراء کی حلف برداری کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں انتظامات کی تکمیل کی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ تاہم اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے دوران کتنے وزراء کی حلف برداری عمل میں آئے گی اور اس بات کے قوی امکانات بتائے جارئے ہیں کہ شہر سے ٹی آر ایس کے دو سیئیر ارکان اسمبلی کو کابینہ میں موقع دیا جائے گا اور ساتھ ہی ہر ضلع سے نمائندگی پر چیف منسٹر توجہ دے رہے ہیں ۔