تلنگانہ کا پہلا شیشے والا پل ، سیاحوں کی میزبانی کیلئے تیار

   

سدی پیٹ۔19جولائی (کلیم الرحمن کی رپورٹ) سدی پیٹ ضلع کے اسمبلی حلقہ حسن آباد کو ریاستی سطح پر نمایاں مقام دلوانے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے عمل آوری ہو رہی ہے.جس میں علاقہ کی عوام و دیگر مقامات کے سیاحوں کو مرکوز کرنے کے مقصد سے ’’جھیل یلماں کے پشت پر‘‘ تقریباً 5 کروڑ روپے کی لاگت سے، 150 میٹر لمبے اور 1.5 میٹر چوڑے پل’ اعلیٰ و معیاری شفاف شیشوں سے لیس کے پیانل والے برج کی تعمیر زور وشور سے جاری ہے یہ پل زائرین کو نیچے جھیل کا نظارہ شفاف کر سکتے ہیں۔ انجینئرس حفاظتی ٹیسٹ کر رہے ہیں. حسن آباد میں افتتاح سے پہلے مقررہ معیارات پر پورا اترنے کے لیے حتمی اجزاء نصب کیے جارہے ہیں، یہ پل تلنگانہ کا پہلا شیشے والا پل’ میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، حکام نے 18 کروڑ روپے کے جھیل اپنے اکنااف’ ترقیاتی منصوبے کا حصے کے طور پر تین ماہ کے اندر عوامی افتتاح کا ہدف رکھا ہے۔ دل کی شکل کا پل، جو پانی سے تقریباً 20 فٹ بلند تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ حکام نے کہا کہ ڈھانچہ کا ڈیزائن عوام کو ’’واک آن ایئر‘‘ کا تجربہ پیش کرنے کیلئے ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ریاست بھر سے آنے والے سیاحوں اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ افتتاح سے پہلے مقررہ معیارات حتمی اجزاء نصب کر رہے ہیں۔ پروجیکٹ کو ریاستی وزیر پونم پربھاکر کی زیر نگرانی میں چلایا جا رہا ہے، جو پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور افسران کو ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد حسن آباد کو ایک تفریحی مقام کے طور پر جگہ دینا اور سیاحوں کو راغب کر نا … جھیل یلماں علاقے کی ترقی و خوبصورتی، جس طرح سدی پیٹ کومر تالاب پر وضع کی گئی ہے۔ ایسے طرز پر کاموں میں ثقافتی تقریبات کے لیے بٹوکما گھاٹ، مناظر والے باغات، ہریالی، اور واکنگ ٹریک شامل ہیں۔ لائٹنگ سسٹم اور نامزد تصویرغروب آفتاب کے بعد زائرین کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے پوائنٹس لگائے جا رہے ہیں۔میونسپل کمشنر ملکارجن گوڈ نے کہا شیشے کے پل کی تعمیر اپنے انتہائی اہم و آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، باقی کاموں کو تیز رفتاری سے انجام دیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر تکنیکی معیار پر پوری اترتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا، وہ تمام زیر التواء تنصیبات اور حفاظتی جانچ پڑتال کو اگلے تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کے بارے میں پر امید ہیں۔ آخری مراحل مکمل ہونے کے بعد، شیشے کے پل کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے حسن آباد کو تلنگانہ کے سیاحتی نقشے پر نمایاں رکھا جائے گا اور یہ آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔