تلنگانہ : کورونا کے 42 نئے کیس

,

   

حیدرآباد 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں آج منگل کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 42 نئے پازیٹیو کیسیس سامنے آئے ہیں۔ ان 42 کیسیس میں 34 کیس گریٹر حیدرآباد کے حدود سے ہیں جبکہ آٹھ مائیگرنٹ ورکرس ہیں۔ اس کے علاوہ آج جملہ 9 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ اس طرح ریاست میں اب تک کورونا وائرس سے جملہ 1634 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جملہ 1011 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ جملہ متاثرین میں 77 مائیگرنٹ ورکرس بھی شامل ہیں۔ تاحال ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے جملہ 38 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ جملہ 585 افراد اب بھی کورونا کی وجہ سے مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاستی حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ دوسری ریاستوں سے کثیر تعداد میں مائیگرنٹ ورکرس تلنگانہ آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان میں کورونا ٹسٹ پازیٹیو ہو رہے ہیں۔