تلنگانہ کو الاٹ اے پی میں برسر کار جونیر سیول ججس کے تبادلے اور تعیناتی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے بموجب جونیر سیول ججس جنہیں ریاست تلنگانہ کو الاٹ کیا گیا ہے ۔ اور فی الوقت وہ ریاست آندھرا پردیش میں کام کررہے ہیں ان کے تبادلوں اور تعیناتی کے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے ۔ مسز سی ایچ آشا لتا ، پرنسپال جونیر سیول جج ، نرسا راؤ پیٹ ، گنٹور ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کر کے انہیں فرسٹ اسسٹنٹ جج ، سٹی سیول کورٹ سکندرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم وینکٹیشور راؤ ، فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ ، جگا ریڈی گوڑم ، مغربی گوداوری کا تبادلہ کر کے انہیں جوڈیشیل مجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس اسپیشل موبائل کورٹ نلگنڈہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مسز کے سپنا رانی ، VI ایڈیشنل جونیر سیول جج ، گنٹور کا تبادلہ کر کے جونیر سیول جج نکریکل نلگنڈہ ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ کے سوری کرشنا ، جونیر سیول مادا کیسرا اننت پور ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کر کے جونیر سیول جج ، ظہیر آباد میدک ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ مس آر ایم سبھاولی ، پرنسپال جونیر سیول جج ، پائلیر ، چتور ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل جونیر سیول جج ( جوینائل کورٹ ) میدک بمقام سنگاریڈی مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم سندھیا رانی ، پرنسپال جونیر سیول جج ، سری کلاہستی چتور ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کر کے جونیر سیول جج ۔ کم ۔ VII میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، سائبر آباد ، حیات نگر آر آر ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ شیخ میرا قاسم صاحب ، جوڈیشیل مجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس فار ریلویز ، گنٹور کو تبادلہ پر پرنسپال جونیر سیول جج ، کھمم مقرر کیا گیا ہے ۔ محمد عبدالجلیل ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ، جوڈیشیل اکیڈیمی فار دی اسٹیٹس آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش ، سکندرآباد کو اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ وی بھوانی ، پرنسپال جونیر سیول جج املاپورم ، مشرقی گوداوری کو تبادلہ پر پرنسپال جونیر سیول جج ، ورنگل مقرر کیا گیا ہے ۔ پی سائی سدھا ، پرنسپال جونیر سیول جج ، وشاکھا پٹنم کو پرنسپال جونیر سیول جج ، کریم نگر مقرر کیا گیا ہے ۔ جے شیام کمار ، پرنسپال جونیر سیول جج گراجالہ ، گنٹور ڈسٹرکٹ کو ایڈیشنل جونیر سیول جج ، منتھنی ، کریم نگر ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ کے آشا رانی ، فرسٹ ایڈیشنل جونیر سیول جج ( جوینائل کورٹ ) کرنول کو پرنسپال جونیر سیول جج ، شاد نگر ، محبوب نگر ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ سی سریش سکنڈ ایڈیشنل جونیر سیول جج ، نرسا راؤ پیٹ گنٹور ڈسٹرکٹ کو جوڈیشیل مجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس ، بھدرا چلم ، کھمم ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ این انیتا ریڈی ، رینٹ کنٹرول کم IV ایڈیشنل جونیر سیول جج ، وجئے واڑہ ، کرشنا ڈسٹرکٹ کو تبادلہ پر فرسٹ ایڈیشنل جونیر سیول جج جنگا ریڈی گوڑم مغربی گوداوری ڈسٹرکٹ کو جونیر سیول جج ، ندامنور ، نلگنڈہ ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم جیماں ، پرنسپال جونیر سیول جج ، ستینا پلی ، گنٹور ڈسٹرکٹ کو سکنڈ ایڈیشنل جونیر سیول جج ، کھمم مقرر کیا گیا ہے ۔ جی پربھاکر ، پرنسپال جونیر سیول جج ۔ کم ۔ VI میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، نندی گاما ، کرشنا ڈسٹرکٹ کو فرسٹ ایڈیشنل جونیر سیول جج ۔ کم ۔ XVIII میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ، سائبر آباد ، ملکاجگیری ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ مسز جی کلا رچنا ، ایڈیشنل جونیر سیول جج جگیا پیٹ ، کرشنا ڈسٹرکٹ کو فرسٹ ایڈیشنل جونیر سیول جج جوینائل کورٹ ، نظام آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ دیون اجئے کمار ، ایڈیشنل جونیر سیول جج ، ماچرلہ ، گنٹور ڈسٹرکٹ کو تبادلہ پر جونیر سیول جج ، جنگاؤں ، ورنگل ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ کے پارتھا سارتھی راؤ ایڈیشنل جونیر سیول جج چداوارم ، وشاکھا پٹنم ڈسٹرکٹ کو جونیر سیول جج ، سلطان آباد کریم نگر ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے ۔۔