تلنگانہ کو وصول طلب 10 ہزار کروڑ کی اجرائی میں مرکز کا ٹال مٹول: ہریش راو

,

   

حیدرآباد : وزیر فینانس ہریش راؤ نے ریاست کو وصول طلب جی ایس ٹی ، آئی جی ایس ٹی اور 14 ویں فینانس کمیشن کے 10 ہزار کروڑ روپئے فوری جاری کرنے کا مرکز سے مطالبہ کیا ۔ فنڈز کی اجرائی میں ٹال مٹول کرکے تلنگانہ مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بی جے پی کسانوں اور زرعی شعبہ کو نقصان پہنچانے اور کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کام کر رہی ہے ۔ باولیوں اور بورس کو میٹر لگا کر کسانوں سے برقی بل وصول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ساتھ ہی زرعی مارکٹس کو ختم کر کے کارپوریٹ نظام کو فروغ دیتے ہوئے نیا زمیندار نظام متعارف کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کسانوں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ بی جے پی کو سبق سکھائے ۔ سدی پیٹ اور دوباک میں مختلف پروگرامس سے خطاب میں ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کا مطلب (بہت جھوٹ بولنے والی پارٹی ) ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف جھوٹ بولتے ہوئے اور مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے بی جے پی مرکز میں اپنی میعاد مکمل کر رہی ہے ۔ سماج کا ہر طبقہ بی جے پی سے بدظن ہوگیا ہے ۔