تلنگانہ کی ترقی کو دیکھ کر کانگریس، بی جے پی کو بوکھلاہٹ

   

بچکنڈہ میں بی آر ایس کے پروگرام سے رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کا خطاب

بچکنڈہ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کا مستقر بچکنڈہ بنڈیا اپا فنکشن ہال میں پلے نری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع پریشد چیرمین بھارتی راجو حلقہ اسمبلی جکل کے 7 منڈل کے ایم پی پیس سرپنچ سب پارٹی قائدین نے شرکت کی اور اس پروگرام میں حلقہ اسمبلی جکل بی آر ایس پارٹی رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے شرکت کی اور عوام اور پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل کا دن ہے اس موقع پر 2 منٹ خاموشی مناتے ہوئے شہدائے تلنگانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 2014 سے قبل ریاست میں کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کا اقتدار تھا 2014 کے بعد کافی جدوجہد اور تلنگانہ کے عوام کی قربانیوں کے نتیجہ میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ تلنگانہ کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر کانگریس اور بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار بن گئی ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ تلنگانہ کی اسکیمات کو دیکھ کر پڑوسی ریاستیں حیران ہیں اور تلنگانہ میں ضم ہونے کے خواہاں ہیں۔ مہاراشٹرا میں بی آر ایس پارٹی کے جلسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کررہی ہے اور بی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی کی امید ظاہر کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم پی پی اشوک پٹیل، زیڈ پی ٹی سی بھارتی مارکٹ کمیٹی چیرمین نائر ناتھ منڈل پارٹی صدر وینکٹ راؤ دیسائی کوآپشن ممبر جاوید، سابقہ ضلع کوآپشن ممبر شیخ اسد علی، وینکٹ رام ریڈی، شیخ کریم، شیخ بابا، بسواراج، راجو بالو، شیخ مقیت، سید ابرار علی، رام چندر کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے ورکرس اور پارٹی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔