تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات ملک میں سرفہرست

   

سنگاریڈی میں بی آر ایس کا پلینری اجلاس، چنتا پربھاکر، ایم اے حکیم اور دیگر کا خطاب

سنگاریڈی۔ 25 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی کے یوم تاسیس کے ضمن میں بی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کا پلینیری اجلاس چنتا پربھاکر صدر بی آر ایس ضلع سنگاریڈی و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر صدر بی آر ایس ضلع سنگاریڈی و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ فلاحی اسکیمات کی عمل آوری میں تلنگانہ ملک بھر میں سر فہرست ہے۔ تلنگانہ جیسی فلاحی اسکیمات ملک کے دیگر کسی ریاست میں نافظ العمل نہیں ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت اور ریاستوں کی بی جے پی حکومتیں بھی تلنگانہ جیسی عوامی فلاحی اسکیمات شروع کرنے سے قاصر ہے۔ ایم اے حکیم سینئر بی آر ایس قائد نے اقلیتی بہبود پر قرارداد پیش کرتے ہوے کہا کہ کے سی آر نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے ہی نھیں بلکہ ایسے کام بھی انجام دئے جس کا وعدہ نھیں کیا گیا تھا۔ ریاست تلنگانہ میں لا آئنڈ ارڈر مثالی ہے۔ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی اور ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے خصوصی دلچسپی سے سنگاریڈی میں منی حج ہاوز، مسلم قبرستان کے لیے 6 ایکر سرکاری اراضی، سداسیو پیٹ میں 5 ایکر مسلم قبرستان کے لیے اور دو اقلیتی اقامتی اسکول و کالج منظور کروائے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی حکومت آنے پر موجودہ 4 فیصد تحفظات ختم کردینگے۔ امیت شاہ کو جذبات سے نھیں بلکہ شعور اور سنجیدگی سے حالت کا جائزہ لینا چاہئے۔ شیخ رشید قائد بی آر ایس پارٹی نے اقلیتی قرارداد کی تائد کی۔ محمد سہیل علی کونسلر نے اقلیتی قرارداد پر کہا کہ ضلع سنگاریڈی میں شادی مبارک کے تحت تاحال 50 کروڑ روپیہ تقسیم کئے گئے۔ پلینیری اجلاس میں مختلف اسکیمات اور طبقات پر قراردادیں منظور کی گئی۔ اس موقع پر پٹنم منکیم وائس چیرمین ڈی سی سی بی، بی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ سنگاریڈی، نر ہر ریڈی چیرمین ڈسٹرکٹ لائبریریز، بچی ریڈی چیرمین سی ڈی سی، لتا وجئندر ریڈی، منہور گوڑ، ملا گوڑ، محمد اکبر حسین، بی روی، وجئندر ریڈی، شیخ صابر، نصیر الدین اجو، ایم اے سمیع، محمد سہیل علی، جلندھر اراکین بلدیہ ، شیخ امجد، وینکٹیشورلو، نرسملو، محمد ظفر الدین، ایم اے وحید، محمد واجد، سید عظیم اور دیگر قائدین موجود تھے۔