تلنگانہ کے حضور نگر میں ضمنی الیکشن کے لئے رائے دہی جاری

,

   

حیدرآباد۔سخت حفاظتی انتظامات میں پیر کے روز تلنگانہ کے حضور نگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی الیکشن کی رائے دہی کا آغاز ہوا‘ عہدیداروں نے اسبات کی جانکاری دی۔ رائے دہی کی شروعات صبح7بجے ہوئے جبکہ ضلع سوریا پیٹ کے مذکورہ اسمبلی حلقہ میں 302پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں پر شام 5بجے تک رائے دہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسمبلی حلقہ کے جملہ236842رائے دہندے مذکورہ ضمنی الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں‘ سال2018میں دوبارہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی ریاست میں اپنا قبضہ جمانے کے بعد پہلی مرتبہ یہ الیکشن ہورہا ہے۔

وہیں 28امیدوار میدان میں ہیں جس میں تین خواتین ہیں اور اصلی لڑائی ٹی آر ایس امیدوار ایس سیدی ریڈی اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کی این پدماوتی ریڈی جو کانگریس کے ریاستی صدر اتم کمار ریڈی کی بیوی ہیں۔

ضمنی الیکشن کی ضرورت یہاں پر اس لئے پڑی کیونکہ ٹی پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی نے پچھلے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے ٹکٹ پر نلگنڈہ لوک سبھا سے مقابلہ کیاتھا اور انہیں وہاں سے جیت ملی جس کے بعد انہوں نے حضور نگر اسمبلی حلقہ سے بطور رکن اسمبلی اپنا استعفیٰ پیش کردیاتھا۔

ازسر نو حد بندی 2009میں ہونے کے بعد سے ٹی آر ایس نے اب تک یہاں سے جیت حاصل نہیں کی ہے۔ کانگریس کے اتم کمار ریڈی نے تین مرتبہ (2009‘2014‘2018) میں یہاں سے جیت حاصل کی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے اپنے ووٹ شیئر بڑھانے پر نظر رکھتے ہوئے کوٹا رام راؤ کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ تلگودیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) جو تلنگانہ میں اپنی کھوئی ہوئی زمین تلاش کررہی ہے اس نے چاوا کرن مایا کو امیدوار بنایا ہے۔

سال2018میں اتم کمارریڈی کے ہاتھوں 7466ووٹو ں سے شکست کھانے والے سیدی ریڈی اپنے حق رائے دہی کا استعمال گانڈال پلی گاؤں میں کرں گے۔ ٹی آر ایس کی جانب سے الیکشن انتظامیہ کو شکایت کئے جانے کے بعد پولیس نے اتم کمار ریڈی کو حضور نگر کے ان کے مکان میں گھیر لیا۔ مذکورہ برسراقتدار پارٹی کا کہنا ہے کیونکہ اسٹیٹ کانگریس چیف غیر مقامی ہیں تو انہیں حلقہ چھوڑ دینا چاہئے۔

تاہم اتم کما رریڈی نے زور دیا ہے کہ وہ مقامی ہیں اور ٹاؤن میں ان کا اپنا گھر بھی موجود ہے۔ اتوار کی رات اتم کما رریڈی نے گھر پر اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب عہدیدار وہاں پہنچے۔

تاہم ضلع کلکٹر اور ریٹرنگ افیسر اموکمار نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ نلگنڈہ حلقہ میں ایک اسمبلی حلقہ حضورت نگر بھی ہے لہذاوہ اسمبلی حلقہ میں رہ سکتے ہیں‘مگر انہیں گھر کے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پرامن اور شفاف الیکشن کرانے کے لئے انتظامیہ نے تمام انتظامات انجام دئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 1500جوانوں اور 965ای وی ایم مشینوں کو نصب کیاہے۔ آسان اور شفاف رائے دہی کے عہدیداروں نے اسمبلی حلقہ میں 1500پولیس جوانوں ک تعینات کردیا ہے