تلنگانہ کے کاماریڈی اورنظام آبادمیں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

   

حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔یہ تیندواجنگل سے انسانی آبادی میں آگیا جس سے عوام میں خوف پایاجاتا ہے ۔مقامی افرادنے بتایا کہ ایک ہفتہ کے دوران چار جگہ یہ جنگلی جانور دیکھا گیا۔ ضلع کے ایلاریڈی منڈل کے تماپورگاوں میں اچانک یہ تیندوا سڑک پرآگیا۔دوسری طرف نظام آباد رورل منڈل ملکاپورمیں بھی تیندوا نظرآیاجس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا