تلنگانہ کے گاؤں میں فلم شعلے کا ایکشن ری پلے ، ویرو کے بجائے بسنتی ٹانکی پر چڑھ گئی

   

حیدرآباد /14 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے گاؤں میں فلم شعلے کا ری پلے دیکھا گیا ۔ فلم شعلے کی طرز پر ماموں زاد بھائی سے شادی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک لرکی گاؤں کے واٹر ٹینک پر چڑ گئی ۔ شادی نہ کرانے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دی ۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی پولیس کی جانب سے انصاف کرانے کا تیقن دینے کے بعد لڑکی واٹر ٹینکر سے نیچے اُتر گئی ۔ یہ واقعہ ضلع پداپلی کے اپنا پیٹ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوان لڑکی اور مامو زاد بھائی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں مگر ان کی شادی کیلئے خاندان کے بڑے لوگ راضی نہیں ہیں ۔ جس کی وجہ سے لڑکی واٹر ٹینک پر چڑھ گئی ۔ دوسری طرف لڑکی کا عاشق اور اس کے ارکان خاندان گاؤں سے فرار ہوگئے ۔ فرق اتنا تھا کہ اس ایکشن ری پلے میں ویرو کے بجائے بسنتی ٹانکی پر چڑھ گئی تھی ۔