عائشہ مسرت خانم اور شیخ یاسمین باشاہ شامل
حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 2015 بیاچ سے تعلق رکھنے والے 14 آئی اے ایس عہدیداروں کو جونیر اڈمنسٹریٹیو گریڈ اسکیل پر ترقی دی ہے۔ مذکورہ عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے ان کی موجودہ پوسٹنگ پر برقرار رکھا گیا۔ جن آئی اے ایس عہدیداروں کو ترقی دی گئی ان میں عائشہ مسرت خانم، شیخ یاسمین باشاہ، پی ستپتی، انوراگ جینتی، گوتم پترو، راہول راج، بھاویش مشرا، ایم ستیہ شاردا دیوی، نارائن ریڈی، ایس ہریش، جی روی، کے نکھیلا ، ایس سنگیتا ست نارائنا اور ایس وینکٹ راؤ شامل ہیں۔ عائشہ مسرت خانم ڈپٹی سکریٹری پنچایت راج کے عہدہ پر فائز تھیں جنہیں ترقی کے بعد جوائنٹ سکریٹری محکمہ پنچایت راج مقرر کیا گیا۔ شیخ یاسمین باشاہ کو کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جگتیال کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے۔ر