تلنگانہ گورنر اور چیف منسٹر کی وزیراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ نریندر مودی ملک کے لیے عظیم اثاثہ ہیں۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے وزیراعظم کو اپنی مبارکبادی کے پیام میں حکومت اور تلنگانہ عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ تلنگانہ کے بی جے پی یونٹ نے بھی مودی کے لیے سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اے پی کے گورنر کی وزیراعظم کو مبارکباد
آندھراپردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ آپ کی متحرک اور فیصلہ کن قیادت نے ملک کو کئی طوفانوں سے بچایا ہے ۔