حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ہائی کورٹ کے اوقات کار میں تبدیل کی گئی ہے ۔ تبدیل شدہ اوقات کے مطابق صبح 10-30 بجے سے 1-30 بجے دن تک کورٹ کی سیٹنگ ہوگی ۔ 1-30 بجے دن تا 2-15 بجے دن لنچ کا وقفہ ہوگا اور 2-15 بجے دن سے 4-15 بجے سہ پہر تک عدالتی کارروائی ہوگی ۔ تبدیل شدہ اوقات پر 22 جنوری 2024 سے عمل آوری ہوگی ۔۔