تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت ڈگری کے سمسٹر امتحانات

   

نظام آباد : تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت واقع ڈگری کالج کے آخری سال سمسٹر کے امتحانات 15؍ ستمبر سے شروع ہورہے ہیں ۔ یہ بات یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نسیم نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت واقع ڈگری کالجس کے امتحانات سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق یو جی سی کے قواعد کے مطابق امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ تلنگانہ یونیورسٹی کے تحت واقع 35 امتحانی مراکز میں امتحانات دوپہر 2 بجے تا 4 بجے تک منعقد کئے جائیں گے اور بیاک لاگ کے امتحانات صبح 10 بجے سے 12 بجے تک منعقد کئے جائیں گے ۔ امتحان تحریر کرنے والے طلباء و طالبات امتحانی مراکز میں ماسک پہن کر پہنچیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں ۔ پروفیسر نسیم نے یونیورسٹی کے تحت ڈگری کالجس کے پرنسپال کے ساتھ زوم ایپ کے ذریعہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔