تلگودیشم قائد کے 22 کروڑ کے اثاثہ جات قرق

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تلگودیشم کے سینئر قائد جے سی پربھاکر ریڈی کے 22 کروڑ کے اثاثہ جات کو قرق کرلیا ہے۔ بی ایس 3 گاڑیوں کے اسکام کے معاملہ میں پربھاکر ریڈی اور گوپال ریڈی کی جائیدادوں کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے قرق کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرضی اور نقلی دستاویزات کے ذریعہ گاڑیوں کی تبدیلی کا ان پر الزام ہے۔ ناگالینڈ اور کرناٹک کے علاوہ آندھرا پردیش کے رجسٹریشن درج کئے گئے تھے۔ آر ٹی او عہدیداروں نے نقلی دستاویزات کا پتہ چلایا جس کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تحقیقات شروع کی۔ ان قائدین پر الزام ہے کہ اشوک لی لینڈ سے اسکراپ میں گاڑیوں کو حاصل کیا گیا تھا۔ گاڑیوں کی خریدی میں 38.36 کروڑ کی معاملت کی جانچ کی جارہی ہے۔ر