تلگو بگ باس 3 کے خلاف احتجاج ‘ 8 طلبا گرفتار

   

حیدرآباد 20 جولائی ( پی ٹی آئی ) عثمانیہ یونیورسٹی کے 8 طلبا کو آج گرفتار کرلیا گیا کیونکہ انہوں نے بگ باس 3 کے خلاف معروف تلگو فلم اداکار اے ناگرجنا کی قیامگاہ پر احتجاج کرنے کی کوشش کی تھی ۔ ناگرجنا بگ باس 3 تلگو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ شو اتوار کو شروع ہونے والا ہے ۔ خواتین اور طلبا گروپس کی جانب سے اس ریالٹی شو پر امتناع کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس شو میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ ایک طالب علم نے کہا کہ ناگرجنا نے پہلے بھی کئی شوز کی میزبانی کی جس پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا تاہم اب ہم کو اعتراض ہے کیونکہ انہوں نے اس تعلق سے ہونے والے الزامات پر کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ آٹھ طلبا کو احتیاطی میں حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں شام میں رہا کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ احتجاج کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے سکیوریٹی پہلے ہی بڑھا دی گئی تھی ۔