ضلع کلکٹرس کو سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات
حیدرآباد ۔8۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر ریاست بھر میں یوم اقلیتی بہبود اور یوم قومی تعلیم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال نے تمام ضلع کلکٹرس کو احکامات جاری کرتے ہوئے ضلع ہیڈکوارٹرس پر یوم اقلیتی بہبود و یوم قومی تعلیم کے شاندار پیمانہ پر انعقاد کی ہدایت دی ہے۔ ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کو یوم اقلیتی بہبود کے طور پر منانے کا متحدہ آندھراپردیش میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تلنگانہ حکومت نے ہر سال کی طرح 11 نومبر کو یوم اقلیتی بہبود اور قومی یوم تعلیم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حیدرآباد میں رویندرا بھارتی میں تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی شرکت کریں گے۔ 1