اسلام آباد۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی اسٹنٹ فردوس عاشق عوان نے یہ کہا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی محاذو ں پر کشمیر مسلئے کو اٹھانے کا سلسلہ پاکستان جاری رکھے گا۔
منگل کے روز سلسلہ وار ٹوئٹس میں عوان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی میٹنگ کا حوالہ دیا اور اس معاملہ پر اقوام متحدہ کے رول پر توجہہ دلائی ہے۔ عوان نے ٹوئٹ میں کہاکہ”کشمیر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور ہر محاذ پر پیش کرنے کے اپنے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔
بے رحمی کا ائینہ ہندوستان کو دیکھا جائے گا۔ مذکورہ سیاست‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیریوں کے ساتھ ان کی آزادی تک جاری رہے گا“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستان کے اس دعوی کو یو این ایس سی اجلاس میں مسترد کردیاگیا ہے جس میں کشمیر کو ان کا داخلی معاملہ قراردیاگیاتھا۔
یکطرفہ اقدامات سے ہندوستان حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتا‘ اور نہ ہی دنیا کو بے وقوف بناسکتا ہے“۔ عوان نے کشمیر معاملہ اور علاقے میں امن کے لئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صلح آمیز رول کا غیر مقدم کیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا موقف جس اندازمیں وزیراعظم عمران خان نے پیش کیاہے اس پر ملک کو فخر ہے۔ مذکورہ بین الاقوامی کمیونٹی نے کشمیر کے حالات پر نوٹ لیا ہے او رہندوستان کی یکطرفہ کاروائی پر تشویش کا اظہار بھی کیاہے“