تمام نشستوں پر ضمنی انتخابات کا فیصلہ: الیکشن کمیشن

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے کورونا دور میں 56 اسمبلی نشستوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی جائزہ میٹنگ میں جمعہ کو یہ فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے دوران ہی 56 اسمبلی نشستوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی جائزہ میٹنگ میں جمعہ کو یہ فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن کی ترجمان شیفالی شرن نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ان نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔کمیشن نے کل کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان نشستوں کے ضمنی انتخاب کے بارے میں غور کیا جائے گا۔