تم میں سے بہتر لوگ وہ ہیں …

   

عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيْدَ رضي ﷲ عنها قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُوَلَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : أَلاَ أَُنَّبِئُکُمْ بِخِيَارِکُمْ؟ قَالُوْا : بَلٰي، يَارَسُوْلَ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم قَالَ : خِيَارُکُمُ الَّذِيْنَ إِذَا رُؤُوْا، ذُکِرَ ﷲُ عزوجل. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه وَأَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ فِي الأَدَبِ.
’’حضرت اسماء بنت یزید رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : کیا میں تمہیں تم میں سے سب سے بہتر لوگوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! کیوں نہیں۔ آپ ﷺنے فرمایا : تم میں سے بہتر لوگ وہ ہیں کہ جب انہیں دیکھا جائے تو اﷲتعالیٰ یاد آ جائے۔‘‘
وہ لوگ اولیاء ہیں جنھیں دیکھنے سے اللہ یاد آجائے
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي ﷲ عنهما، قَالَ : سُئِلَ رَسُوْلُ ﷲِ صلي اللہ عليه وآله وسلم عَنْ أَوْلِيَاءِ ﷲِ؟ فَقَالَ : الَّذِيْنَ إِذَا رُؤُوْا ذُکِرَ ﷲُ عزوجل. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.وَقَالَ الْهَيْثَمِيُّ : رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَوَثَّقَهُ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اولیاء اﷲ کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ لوگ (اولیاء اﷲ ہیں) جنہیں دیکھنے سے اللہ یاد آ جائے۔‘‘