تنزانیہ میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے چوہوں کو تربیت دینے کا آغاز

   


دارالسلام : تنزانیہ میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے چوہوں کو تربیت دینے کا آغاز کر دیا گیا، تربیت یافتہ چوہے زلزلے، قدرتی آفت، یا کسی کان میں حادثے سمیت دشوار گزار مقامات پر ریسکیو آپریشن میں مدد کر سکیں گے،ماہرین کا کہنا تھا کہ تربیت پانے والے یہ عام نہیں بلکہ خاص افریقی نسل کے چوہے ہیں جو عام چوہوں سے زیادہ بڑے اور مختلف ہیں،ماہرین کے مطابق چوہوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیگ پہنایا جائے گا جس پر ٹریکر، ویڈیو کیمرا، مائیکروفون اور اسپیکر نصب ہو گا تاکہ پھنسے افراد سے رابطہ ہو سکے اور ان کے مقام کا اندازہ کیا جاسکے ۔