توجہ ہٹاکر ٹرین پاسنجر کو لوٹ لینے والا سارق گرفتار

   

حیدرآباد : /14 جون (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر ٹرین پاسنجرس کو لوٹ لینے والے سارق کو گوپال پورم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون دیپتی چندنا نے بتایا کہ 28 سالہ پی وینکٹیشورلو عرف وینکی متوطن ضلع نیلور آندھراپردیش ایک عادی سارق ہے تلنگانہ و آندھراپردیش میں توجہ ہٹاکر عوام کو لوٹ لینے کے کئی واقعات میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر ٹرین پاسنجرس کو ریلوے ٹی ٹی اور دیگر افراد کو ڈاکٹر آئی ایس عہدیدار اور دیگر عہدہ رکھنے والے آفیسر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے قیمتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 50 سالہ این سجاتا ساکن بالا نگر منڈل جو اپنے رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے وجئے واڑہ جارہی تھی کہ مذکورہ سارق وینکٹیشورلو نے خود کو نمس کا ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے اس خاتون کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا ۔ اسی طرح دیگرافر ادکو بھی نشانہ بناتے ہوئے مسلسل سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا اور اس کے خلاف اب تک 10 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ گوپال پورم پولیس کی ٹیم نے سارق کا پتہ لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دو تولے طلائی چین ، نکلس ، موبائیل فون وغیرہ برآمد کرتے ہوئے اسے متعلقہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب